شکارپور کے قریب ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

اتوار 21 اپریل 2019 20:10

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) شکارپور کے قریب ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق شکارپور کے علاقے لکھی غلام شاہ کے قریب گائوں پیر بکھر کا رہائشی نوجوان محبت علی ولد مدد علی کھوسو زمین سے واپس آ رہا تھا کے سکھر سے کوٹری جانے والی موہن جو دڑو ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا، نوجوان کی نعش لکھی غلام شاہ اسپتال سے ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی، پولیس کے مطابق نوجوان کانوں کی سماعت سے محروم تھا، جس وجہ سے وہ ٹرین کی آواز نہ سن پایا اور ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں