شکارپور میں حوا کی بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی

پیر 29 جولائی 2019 17:44

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2019ء) صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور میں آٹھ سالہ معصوم بچی سمیہ کو نامعلوم افراد نے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واقعہ شکارپور کے گاں ٹنڈو بہار کھوسو میں پیش آیا، جہاں آٹھ سالہ بچی سمیہ کو نامعلوم افراد نے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلی میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی معائنے میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی، سول اسپتال سکھر کی انتظامیہ نے پہلے بچی کو سہولیات کی کمی کی وجہ سے لاڑکانہ منتقل لیکن وومن پروٹیکشن بیورو کی مداخلت پر بچی کا سکھر میں علاج شروع کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں