سندھ کے لو ک فنکار جگر جلال چانڈیوکو 4ساتھیوں سمیت اغوا کر لیا گیا

پیر 19 اگست 2019 21:47

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) سندھ کے لو ک فنکار جگر جلال چانڈیوکو 4ساتھیوں سمیت اغوا کر لیا گیا۔جگر جلال نے چند ماہ قبل احمد رشدی کا مشہور گانا’’کوکو کورینا‘‘گا کر ملک گیر شہرت حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جگر جلال کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے لاڑکانہ سے شکارپور جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔شکار پورپولیس کے مطابق جگر جلال کے ساتھ ان کے بھائی ، بھتیجے اور دو شاگردوں کو بھی اغوا کیا گیا ہے جب کہ ان کی گاڑی تیغو کے علاقے سے مل گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں