شکار پور سے لوک فنکار کے ساتھیوں سمیت اغوا اور عدم بازیابی کیخلاف مقامی فنکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 20 اگست 2019 20:14

سکھر۔20اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) شکارپور سے لوک فنکار کے ساتھیوں سمیت اغوا اور عدم بازیابی کے خلاف مقامی فنکاروں کا احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی،سکھر اور اسکے گرد نواح کے گلوگاروں اور فنکاروں کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے جلال جوگی،نادر ابڑو،سہیل عباسی،فیاض سندیلو و دیگر کی قیادت میں گذشتہ روز شکارپور سے مقامی فنکار جگر جلال کے ساتھیوں سمیت اغوا اور عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین فنکاروں اور گلوگاروں کا کہنا تھا شکارپور کے فنکار جگر جلال کو اغواء ہوئے دو دن گذر چکے ہیں لیکن انتظامیہ ابتک مغوی فنکار کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے فنکاروں اور گلوگاروں کے اغواء کے واقعات میں اضافے سے عدم تحفظ کی لہر پھیل گئی ہے مظاہرین نے بالا حکام سے مغوی فنکار کو بازیاب کرانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں