شکارپور کے قریب انڈس ہائی وئے پر مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، پندرہ زخمی

اتوار 25 اگست 2019 14:25

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) شکارپور کے قریب انڈس ہائی وئے پر مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو عملے نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ مسافروں سے بھری کوچ انڈس ہائی وے پر منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 18 افراد شدید زخمی ہو گئے تاہم 3 مسافر ریسکیو عملے کے پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ریسکیو اہلکار اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچے اور 15 زخمیوں کو تحصیل اور سول ہسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے پنجاب جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں