سکھر: شکارپور کے نواحی علاقے کے مکین منظور احمد کونہارو کا بھائی قتل

قاتلوں کی عدم گرفتاری اور گذشتہ کئی سالوں سے انصاف نہ ملنے والے عمل کے خلاف پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 23:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2019ء) ضلع شکارپور کے نواحی علاقے کے مکین منظور احمد کونہارو نے اپنے بھائی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور گذشتہ کئی سالوں سے انصاف نہ ملنے والے عمل کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ 31سال قبل چاچڑ برادری کے بااثر افراد نے میرے بھائی شفیع محمد کونہارو کو بے گناہ قتل کر دیا تھا ، کیس درج ، عدالتی احکامات کے باوجود ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں ، میں انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں ، شکایات پر ملزمان مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،متاثرہ شخص نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی سمیت بھائی کے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کو پرزور مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں