شکارپور پولیس کی کارروائیاں، 19مقدمات میں مطلوب کار لفٹر ٹی ٹی پسٹل اور ایک ملزم ڈیڑھ کلو بھنگ سمیت 07 ملزمان گرفتار

پیر 18 مئی 2020 23:03

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) شکارپور پولیس کی کارروائیاں۔ 19مقدمات میں مطلوب کار لفٹر ٹی ٹی پسٹل اور ایک ملزم ڈیڑھ کلو بھنگ سمیت 07 ملزمان گرفتار، 19جواری بھی پکڑے گئے 09 موبائیل فونز اور نقدی برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکارپور پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق اسٹورٹ گنج پولیس نے 18 مقدمات میں چالان کار لفٹر حاکم عرف حاکو، امداد ولد محمد ایاز عرف محمد حیات سندرانی کو ایک ٹی ٹی پسٹل کے ساتھ گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلایا ہے، دوسری جانب ناپرکوٹ پولیس نے 03 مقدمات میں مطلوب کمال ولد کانڈیرو جعفری کو گرفتار کرلیا ہے، جب کے اسٹورٹ گنج پولیس نے راشد ولد صاحب برڑو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو بھنگ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب لکھی گیٹ پولیس نے 11 جواری گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7300 نقدی اور 09 موبائیلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے، جب کے لکھی غلام شاہ پولیس نے 08 جواری گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3650 نقدی اور 04 موبائیل فونز برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں