صحافی جمیل مہر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ چار نامعلوم افراد کے خلاف درج

جمعرات 4 جون 2020 22:15

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) صحافی جمیل مہر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ چار نامعلوم افراد کے خلاف درج، ایس یو جے کہ رہنمائوں کی ایس ایس پی شکارپور سے ملاقات ، ایس ایس پی کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل شکارپوکے علاقے چک تھانے کی حدود گل واہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شکارپور یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر جمیل مہر پر حملہ کرکے سخت زخمی کرنے کا مقدمہ چک تھانے پر چار نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیاہے، جب کے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، دوسری جانب شکارپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر آغا اسرار پٹھان کی قیادت میں عبدالسلام انڑ، زاہد نون ، الطاف لاڑک عبدالحکیم جتوئی پر مشتمل وفد نے ایس ایس پی شکارپور کامران نواز سے ملاقات کرکے جمیل مہر واقعے پر بات چیت کی، جس پر ایس ایس پی شکارپور نے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کے تین رکنی جے آئی ٹی قائم کی گئی ہے اور جیئوفین سنگ کے لئے موبائل کمپنیز کو خط لکھا ہے، جلد ہی کامیابی حاصل ہوگی۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں