ملک بھرکی طرح شکار پور میں بھی 6ستمبرکو یوم دفاع خوش وجذبے سے منایا گیا

ہندو پوج پنچایت ، مسلم لیگ (ن) ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور شکارپور پریس کلب کے ممبران کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں

اتوار 6 ستمبر 2020 20:24

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2020ء) ملک بھرکی طرح شکار پور میں بھی 6ستمبرکو یوم دفاع خوش وجذبے سے منایا گیا، ہندو پوج پنچایت ، مسلم لیگ (ن) ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور شکارپور پریس کلب کے ممبران کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان شکارپور میں بھی منایاگیا، ہاتھوں میں بینر اٹھائے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ریلیاں شکارپور پریس کلب پہنچی ، ان میں ہندو پوج پنچایت کے روی کمار ، رام سنگھ ودیگر شریک تھے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دوست محمد چانڈیو کی قیادت میں لکھیدر سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ، شکارپور پریس کلب کے صحافیوں زاہد محمود نون، سوڈھو جیمس، عبدالسلام انڑ، رحیم بخش جمالی، عتیق دکڑ، دیدار بلوچ، عاشق دایو، ذوالفقار مگسی، عارف قریشی کی جانب سے بھی یوم دفاع پاکستان منایا گیا اورپیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے عبدالرحمن شر کی قیادت میں سول اسپتال سے ریلی نکالی گئی ،اس موقعے پرانہوں نے پاکستان آرمی کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور عہد کیاکہ وطن عزیز کی سربلندی کے لیئے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ساتھ دیں گے ۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں