شکارپور پریس کلب کے ممبر اور صحافی وسیم سنجرانی کی 31ویں سالگرہ منائی گئی

بدھ 9 ستمبر 2020 19:47

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2020ء) صحافی وسیم سنجرانی کی سالگرہ منائی گئی۔تفصیلات کے مطابق شکارپور پریس کلب کے ممبر اور صحافی وسیم سنجرانی کی 31ویں سالگرہ منائی گئی، اس حوالے سے شکارپور پریس کلب میں منعقد تقریب میں سینئر صحافی سوڈھو جیمس، رحیم بخش جمالی، عبدالسلام انڑ، نادر بلوچ، سلطان رند، ایاز منگی، ارشاد چانڈیو، ارشاد آرائیں، جاوید راہوجو، عتیق دھکڑ، ابراہیم بروہی، عبدالخالق سومرو،دیدار بلوچ، حکیم جتوئی، آغا طارق،سلطان سومرو، عزیز نون اور دیگر کی جانب سے کیک کاٹ کر مٹھائی تقسیم کی گئی، اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ صحافی وسیم سنجرانی نے مختصر عرصے کہ اندر صحافتی دنیا میں بہت بڑا نام حاصل کیا ہے، وسیم سنجرانی نے ہمیشہ حق اور سچ کی صحافت کی ہے، اس موقع پر صحافی وسیم سنجرانی نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں