شکارپور پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

جمعرات 10 ستمبر 2020 19:59

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2020ء) شکارپور پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شکارپور کامران نواز پنجوتھا کی ہدایت پر شکارپور پولیس کی جانب سے جرائم روپوش و اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے ایس ایچ او لکھی گیٹ ریاض احمد عباسی نے اپنی پولیس پارٹی کے ساتھ شاھی باغ روڈ پر سنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کر کے 05 مقدمات میں مطلوب اشتہاری عمران ولد علی لہر کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او سلطان کوٹ بمعہ اسٹاف کے ساتھ لیاقت بورنگ کے قریب گشت کے دوران کارروائی کر کے 02 مقدمات میں مطلوب فتح پور کٹا شکارپور کا رہائشی عیدن ولد عارب کٹو کو گرفتار کرلیا ،ایس ایچ او گڑھی یاسین گلزار برڑو نے اپنے اسٹاف کے ساتھ اطلاع پر گشت کے دوران ہائی وے روڈ نزد محسن شاہ پیر پرکارروائی کر کے 02 مقدمات میں تھانہ ڈکھن کو مطلوب اشتہاری ماجد علی ولد عزیزاللہ چانڈیو کو گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں