ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکارپور کا سول اسپتال کا دورہ ،

جمعہ 11 ستمبر 2020 22:45

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2020ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکارپور مشتاق احمد کلوڑ کی جانب سے سول اسپتال شکارپور کا دورہ کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے بچوں کے وارڈ اور جنرل وارڈ کی وزٹ کی اور مریضوں سے کھانے پینے اور ادویات ملنے کے حوالے سے معلومات کی، خواتین مریضوں نے سیشن جج کو مکمل ادویات نہ ملنے اور کھانا ایک ٹائیم ملنے کی شکایت کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کھانے کے حوالے سے ایم ایس سے پوچھا ، جنہوں نے بتایا کہ اس وقت مریضوںکو صرف ایک ٹائیم کا کھانا دے رہے ہیں، جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایم ایس ڈاکٹر نورلدین ابڑو اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شبیر شیخ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو تین ٹائیم کا کھانا دیا جائے اور ڈاکٹرس کی مشاورت سے دیا جائے، اس سلسلے میں جو ڈاکٹر مریضوں کا اعلاج کرتے ہیں انکا ایک پینل بنایا جائے، جو کھانے کی لسٹ تیار کریں تاکہ مریضوں کو پرہیز کا کھانا مہیا ہوسکے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ اس مرتبیٰ میں طے شدہ پروگرام کے تحت آیا ہوں، جس وجہ سے اسپتال کے انتظام اور صفائی بہتر لگ رہی ہے، آئندہ وہ سرپرائیز وزٹ کریں گے، انہوں نے کہا کہ اسپتال کے معاملات بہتر ہونے چاہیئیں، دوسری جانب سرہینری اسپتال کے قبضے والی روینیو کی دی گئی رپورٹ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بے اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رپورٹ واپس بھیج دی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ اسپتال کے حوالے سے تمام کاغذات پیش کیئے جائیں، تاکہ اس معاملے کا جائزہ لیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں