قومی عوامی تحریک شکارپور کا اجلاس خانپور میں منعقد کیا گیا

پیر 14 ستمبر 2020 23:34

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) قومی عوامی تحریک شکارپور کا اجلاس خانپور میں منعقد کیا گیا، جس میں 15نوجوانوں نے سندھی شاگرد تحریک میں شمولیت اختیار کی، اس موقع پر سندھی شاگرد تحریک تحصیل خانپور کی باڈی کا انتخاب کیا گیا، جس میں صدر عابد تبسم سومرو، نائب صدر غلام مرضیٰ دایو،جنرل سیکریٹری گلزار چنہ، جوائنٹ سیکریٹری رضا محمد آگاہی، پریس سیکریٹری محسن علی، خزانچی عبدالشکور سیٹھار، آفس سیکریٹی نیک محمد بھمبرو، باڈی میمبر میںوقار، واحد بخش، واجد اور محمد نواز کو شامل کیا گیا، اس موقع پر قومی عوامی تحریک شکارپور کے جنرل سیکریٹری ظفر چنہ ، پریس سیکریٹری زاہد بھمبرو نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو ایس ایس ٹی میں شامل ہونے پر ویلکم کہا۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں