شکار پولیس کی کارروائیاں ،2ملزمان گرفتار

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:37

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) ایس ایس پی شکارپور کامران نواز پنجوتھاکی ہدایت پرشکارپور پولیس کی ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیئے جرائم و روپوش اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،دو ملزمان گرفتار کرکے چوری کی گئیں دو گائیں برآمد کی گئیں، ایس ایچ او ماڑی نے بمعہ اسٹاف کے ساتھ رنگپور نزد شیرکوٹ شاخ پر خفیہ و جاسوسی اطلاع پر کارروائی کر کے مطلوب مفرور عبدالطیف عرف فدا خروس کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزم عبدالطیف عرف فدا خروس کے قبضے سے چوری شدہ 02 گائیں بھی برآمد کرلیں گئیں، ایس ایچ او سلطان کوٹ نے پولیس پارٹی کے ساتھ سنیپ چیکنگ کے دوران سلطان کوٹ روڈ نزد لیاقت بورنگ پر کارروائی کر کے مطلوب مفرور دیدار علی ولد غلام فریدس بکھرانی کو گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں