سیاہ کاری کے الزام میںقتل بتائی گئی خاتون ڈرامائی انداز میں جوابداروں کو بچانے کے لیئے عدالت پہنچ گئی

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:37

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) شکارپور کی ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ میں سیاہ کاری کے الزام میںقتل بتائی گئی خاتون ڈرامائی انداز میں جوابداروں کو بچانے کے لیئے عدالت پہنچ گئی، ماڈل کورٹ کے جج طاہر حسین ابڑو کی عدالت میں سات ماہ قبل سیاہ کاری کے الزام میں قتل بتائی گئی عورت سبحان خاتون شر عدالت میں پہنچی جہاں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ زندہ ہیں، کسی نے بھی قتل نہیں کیا، رستم تھانے کی پولیس نے انکے کزنوں کو جعلی مقدمے میں پھنسایا ہے انکو آزاد کیا جائے، جس پر عدالت نے عورت کے قتل میں گرفتار کیئے گئے دو جوابداروں الہورایو اور سودھل شر کو آزاد کرنے کا حکم دیا، رستم تھانے کی پولیس کے ایس آء پی کی فریاد پر سات ماہ قبل عورت کے سیاہ کاری کے الزام میں قتل کرنے پر دو جوابداروں الہورایو اور سودھل شر کے اوپر کیس داخل کیا گیا تھا، جو سات ماہ عدالت میں چلتا رہا کہ مقتول بتائی گئی خاتون عدالت پہنچی اور جوابداروں کو سزا سے بچا لیا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں