صحافی الطاف لاڑک کے والد اور صحافی رحیم لاڑک کے ماموں انتقال کر گئے

بدھ 23 ستمبر 2020 20:43

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) صحافی الطاف لاڑک کے والد اور صحافی رحیم لاڑک کے ماموں انتقال کر گئے،تفصیلات کے مطابق شکارپور کی تحصیل خانپور کے سینئرصحافی الطاف لاڑک کے والد اور صحافی رحیم لاڑک کے ماموں محمد یونس لاڑک مختصر علالت کے بعد گذشتہ رات کراچی کی نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے، جس کی نماز جنازہ خانپور میں ادا کی گئی، جس میں صحافی برادری سمیت مختلف مکتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ ادا کرنے کہ بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا، جب کہ مرحوم کے ورثہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب شکارپور کے صحافیوں آغا اسرار پٹھان،عبدالسلام انڑ، رحیم بخش جمالی، سکندر صدیقی، عبدالخالق سومرو،ابراہیم بروہی، عتیق دھکڑ، سلطان سومرو اور دیگر نے صحافی صدیق اکبر آرائیں سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں