جمعیت علماء اسلام ضلع شکارپور کی مجلس عمومی کی جانب سے حاجی نثار احمد میمن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا

اتوار 27 ستمبر 2020 19:10

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام ضلع شکارپور کی مجلس عمومی کا دستوری اجلاس اور جے یو آئی رہنما مرحوم حاجی نثار احمد میمن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جے یو آئی کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، مولانا عبداللہ پہوڑ، سید سراج احمد شاہ امروٹی، مولانا عبداللہ مہر، قاری مجیب الرحمان، سید رشداللہ شاہ، قاری طیب، حافظ رفیق شر، حافظ زبیر، رئیس سکندر سمیت ضلع بھر کے رہنمائوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، مولانا عبداللہ پہوڑ اور دیگر نے کہا کہ عمران کی حکومت کچھ وقت کی مہمان ہے کیوں کہ ملک کو چلانا ان کے بس کی بات نہیں ہے، ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے، خارجہ اور داخلہ پالیسی ناکام ہے، جے یو آئی شروع سے ایک موقف پر کھڑی ہے، وفاقی حکومت کے خلاف تحریک کی شروعات کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا، انہوں نے کہا کے جے یوآئی رہنما مرحوم حاجی نثار احمد میمن کی جماعت اور لوگوں سے کی گئیں خدمات کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں