میونسپل کمیٹی شکارپور کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج

منگل 29 ستمبر 2020 18:46

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن یونٹ میونسپل کمیٹی شکارپور کی جانب سے کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے اور ملازمین کے ساتھ نا انصافیوں کے آغا بابر پٹھان اور دیگر کی قیادت میں شکارپور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر آپکا یونٹ کے صدر آغا بابر پٹھان، شاہد میمن، سید رشید شاہ، آغا کامران، راحیل میمن، عبدالبصیر سومرو، طارق انصاری، وقاص علی اور دیگر کا کہنا تھا کہ 600کے قریب ملازمین کی تنخواہیں بلاوجہ دو ماہ سے بند کی گئی ہیں، تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے فاکہ کشی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ نا انصافی ختم کرکے جلد از جلد تنخواہیں جاری کی جائیں، اور محکمہ لوکل گورنمینٹ کے تمام ملازمین کی تنخواہیں آن لائین کی جائیں، انہوں نے کہا کہ اگر تنخواہیں جاری نہ ہوئیں تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں