ایس ایس پی شکارپور تنویر حسین تنیو کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

پیر 7 جون 2021 18:36

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) ایس ایس پی شکارپور تنویر حسین تنیو کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں شکارپور پولیس کی جانب سے جاری کی گئی پریس رلیز کے مطابق ناپرکوٹ اور فیضو پولیس نے ٹیکنیکل شعبے کی مدد سے گاں گاھی مہیسر تحصیل میہڑ ڈسٹرکٹ دادو کے رہائشی 51 سالہ علی اصغر ولد عبدالحکیم پتوجو کو خواتین کی آواز میں پیار کا جھانسہ دے کر اغوا ہونے سے بچا لیا، جب کہ جاگن ایٹ ہمایوں پولیس نے مطلوب ملزم رسول بخش ولد محرم گورچھانی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل اور 05 گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں