میرے رشتہ داروں نے عامل کی مدد سے میرے خاندان کو بہت نقصان پہنچایا ہے ، سنار اقبال احمد شیخ

عامل بااثر ہونے کے باعث ایک دن بھی جیل میں نہیں جاتا بلکہ اپنے ہمدردوں سے ہمیں دھمکیاں بھی دلاتا ہے، حکام انصاف کریں

جمعرات 10 جون 2021 00:17

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2021ء) میرے رشتہ داروں نے عامل کی مدد سے میرے خاندان کو بہت نقصان پہنچایا ہے ، عامل بااثر ہونے کے باعث ایک دن بھی جیل میں نہیں جاتا بلکہ اپنے ہمدردوں سے ہمیں دھمکیاں بھی دلاتا ہے،ایس ایس پی شکارپور ، ڈی آئی جی لاڑکانہ میرے ساتھ انصاف کریں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صرافہ بازار کے سونار اقبال احمد شیخ ، اپنے بھائی ، بیٹے اور دیگر عزیزوں کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ 10 سالوں سے ہمارے شیخ رشتہ داروں نے عامل عبدالحمید پٹھان سے جادو ٹونے کرواکے ہمارے خاندان کو مختلف تکالیف میں مبتلا کیا ،ہمیں جانی نقصان بھی ہوا، اس کے بعد اس کا بیٹا حماداللہ عرف عادل اور سعد اللہ وہی کام کررہے ہیں ، جس کے باعث ہر آنے والے ایس ایس پی کو اس عامل کی شکایات کی مگر گرفتاری کے بعد بااثر ہونے کی وجہ سے فورن رہا ہوجاتا ہے ، اب تو ا ن کے ہمدردوںسے ہمیں دھکمیاں بھی آرہی ہیں کہ عادل پٹھان کی شکایتیں کرنا چھوڑ دو، میں نے ان تمام حالات سے موجود ہ ایس ایس پی تنیور حسین تنیو سے تفصیلی شکایات کی ہے ، مجھے یقین ہے کہ وہ میرے ساتھ انصاف کریں گے ، حالانکہ تحریری طور پر حماد اللہ والوں نے اقرار بھی کیا ہے ، انہو ںنے ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی سے تحفظ دینے کی اپیل بھی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں