شکارپور پولیس کی جانب سے ڈاکوئوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، دو روز کے اندر7 مغوی بازیاب کرانے کا دعویٰ

منگل 15 جون 2021 19:41

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) شکارپور پولیس کی جانب سے ڈاکوئوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، دو روز کے اندر7 مغوی بازیاب کرانے کا دعویٰ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکارپور پولیس کی جانب سے ایس ایس پی شکارپور تنویر حسین تنیو کی قیادت میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن جاری ہے، دو روز کے دوران کچھ ڈاکوؤں کی گرفتار کے بعد ڈاکوؤں نے اپنا گھیرہ تنگ محسوس کرتے ہوئے پولیس کے دباؤ میں آکر مختلف اوقات میں اغوا کیے گئے سات مغویوں کو آزاد کردیا ہے، بازیاب ہونے والوںمیںحبیب اللہ ولد رسول بخش مہر، بسم اللہ ولد محمد بخش مہر، سونھارو ولد ماہی، عبدالحی ولد محمد حسن شیخ، مانجھی ولد محمد حسن شیخ، نقیب اللہ ولد شیرقادر، عنایت ولد نقد علی خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں