ٹارگیٹیڈ آپریشن مجرموں کے خاتمے تک جاری رہے گا، ایس ایس پی شکار پور

بدھ 16 جون 2021 23:26

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ایس ایس پی شکارپور تنویر حسین تنیو نے کہا ہے کہ ٹارگیٹیڈ آپریشن مجرموں کے خاتمے تک جاری رہے گا، آئی جی سندھ سے مزید نفری کے لیئے مطالبہ کیا ہے اور خط کے ذریعے اپنی ضروریات سے آگاہ کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایس پی آفیس میں شکارپور یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، اس موقعے پر شکارپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر آغا اسرار پٹھان، جنرل سیکریٹری عبدالسلام انڑ، زاہدنون، ابراہیم بروہی، عبدالخالق سومرو، عبدالحکیم جتوئی، عارف قریشی اور دیگر موجود تھے، ایس ایس پی شکارپور تنویر تنیو کا مزید کہنا تھا کہ نفری بڑہنے سے افرادی قوت بڑھے گی،اور ضلع بھرمیں ملزمان کی صفائی کیلئے آسانی ہوگی، انکا کہنا تھا کہ کچے کی ایریا میں ذمیداریاں سرانجام دینے والے اہلکاروں کو رات کے اندھیرے میں دیکھنے والی کیمرائیں فراہم کی جائیں گی، جس سے رات میں ملزمان کی نقل وحرکت پر آسانی سے نظر رکھی جاسکے گی، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی اہم معاملہ ہے اگر آپ نے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرلی تو باقی معاملات آسان ہوجائیں گے، شکارپور ضلع سے جتنے بھی لوگ اغوا ہوئے تھے انہیں بازیاب کرالیا گیاہے، ایک مغوی تاحال ڈاکوئوں کے قبضے میں ہے جسے بھی جلد بازیاب کرالیا جائے گا، ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ابھی ابھی فوجداری تھانے کی حدود میں پولیس نے منشیات کے اڈے چنگی قبرستان پر چھاپا مارا ہے، جہاں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے، صحافی پولیس سے تعاون کریں، پولیس کے بہتر کام کو اجاگر کریں تاکہ پولیس کی ہمت افزائی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں