پاکستان ریڈ کریسنٹ شکارپور برانچ کے لیئے 6 ممبران کو منیجنگ کمیٹی کا ممبر مقرر کردیا گیا

جمعہ 18 جون 2021 22:00

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) پاکستان ریڈ کریسنٹ شکارپور برانچ کے لیئے 6 ممبران کو منیجنگ کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شکارپور اور صدر پاکستان ریڈ کریسنٹ برانچ شکارپور کاشف نبی کہڑو نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پاکستان ریڈ کریسنٹ شکارپور کے چیئرمین آغا منیر پٹھان کی جانب سے دیئے گئے ناموں کی روشنی میں ریڈ کریسنٹ برانچ شکارپور کے لیئے 6 ممبران جن میں دادا ریواچند، آصف علی موریانی، مقصود ملانو، وحید پھلپوٹو، ڈاکٹر دیپک کھتری اور محمد انور کو ممبر مینیجنگ کمیٹی مقرر کردیا گیا ہے، مقرر ہونے والے ممبران کو شکارپور کے سیاسی سماجی اور سول سوسائٹی کے رہنماں علی اصغر پہوڑ، زاہد بھمبرو، ظفر چنہ، میاں ظفر علوی، عبدالوہاب کاعذی، غلام علی گل میمن، عبدالخالق سومرو، عدیل علوی، اقبال عباسی، سجاد سیٹھار، عاشق دایو اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ برانچ شکارپور کو فعال کرنے میں آغا منیر پٹھان کا اہم کردار ہے، امید ہے کہ مقرر ممبران سے ادارے میں مزید بہتر کام ہوگا۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں