شکارپور میں تین پولیس مقابلوں میں 03 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جمعہ 18 جون 2021 22:00

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) شکارپور میں تین پولیس مقابلوں میں 03 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شکارپور تنویر حسین تنیو کی ہدایتوں پر ڈاکوں کے خلاف شکارپور پولیس کی طرف سے جاری مہم کے تسلسل میں میاں جو گوٹھ پولیس نے مقابلے کے بعد وزیر احمد عرف لال بخش ولد عبدالطیف کھوسو کو زخمی حالت میں ٹی ٹی پسٹل سمیت گرفتار کرلیا، دوسری جانب اسٹورٹ گنج پولیس نے مقابلہ کر کے فضل الرحمان ولد محمد حسن پھلپوٹو کو زخمی حالت میں ٹی ٹی پسٹل سمیت گرفتار کرلیا، جب کہ سلطان کوٹ پولیس نے مقابلہ کرکے حبدار ولد احمد شر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلیا ہے، گرفتار زخمی ڈاکوں کا ضلعے کے تھانوں، شکارپور کے سرحدی اضلاع اور سندھ کے مختلف اضلاع سے رکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں