شکارپور :بزرگ شہریوں سے بدسلوکی کے عالمی دن پر جہاز چوک سے پریس کلب تک جاگرتا ریلی نکالی گئی

ہفتہ 19 جون 2021 18:43

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) شکارپور میں ایس آرایس او (سرسو) اور ہیلپ ایچ انٹرنیشنل کی جانب سے بزرگ شہریوں سے بدسلوکی کے عالمی دن پر جہاز چوک سے پریس کلب تک جاگرتا ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کا مقصد معاشری کے اندر بزرگ شہریوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا تھا، اس موقعے پر ایڈوکیسی کمیونیکیشن آفیسر صبیحہ بھٹو، پروجیکٹ کو آرڈینیٹر مختیار کیری، ساجدہ میرانی، عبدالوحید چانگ، طارق لکھن، عبدالسمیع انڑ اور دیگر کا کہنا تھا کہ یونائیٹڈنیشن کی جانب سے 2011سے لیکر ہر سال 15جون کو بزرگ شہریوں سے ہونے والی بدسلوکی ، ناانصافی اور ظلم کو روکنے کہ لیئے منایا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ معاشرے کہ اندر بزرگ شہری نظر اندازی سمیت مختلف مسائل سے نمٹ رہے ہیں، بزرگ شہریوں کو گھر کے اندر نظر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ اسپتالوں، عدالتوں اور مختلف آفیسوں میں بھی ترجیحی نگاہ سے نہیں دیکھا جا رہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں بزرگ شہریوں کی آبادی کے لحاظ سے 6واں بڑا ملک ہے، جہاں ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد بزرگ شہری بستے ہیں، لیکن انکو سہولیات فراہم کرنے کہ لیئے کوئی بھی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا، انکا کہنا تھا کہ سندھ کے اندر 35لاکھ سے زائد بزرگ شہری بستے ہیں، جن کو حقوق مہیا کرنے کہ لیئے سندھ اسمبلی سے بل پاس کیا گیا ہے،جس پر عمل کی سخت ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہر ایک کا فرض ہے کہ وہ بزرگ شہریوں کی عزت اور احترام کرنے کہ ساتھ ساتھ انکو سہولیات مہیا کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں