شکار پور، کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

بدھ 18 اگست 2021 18:24

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2021ء) صوبہ سندھ کے شہر شکار پور میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کا واقعہ شکارپور کے علاقے لکی غلام شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا۔مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں