شکارپور پولیس کی عدالتی حکم پر لکھی غلام شاہ میں کارروائی ،چارماہ کے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا

ہفتہ 21 اگست 2021 00:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2021ء) شکارپور پولیس کی عدالتی حکم پر لکھی غلام شاہ میں کارروائی ،چارماہ کے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا ،بچہ عدالت میں پیش ،بچے کو باپ کے حوالے کردیا گیا ،بچے کو اس کی ماں کے ساتھ چارماہ قبل اغوا کیا گیاتھا ،بچے کی ماں کوقتل کرنے کے بعد بچہ ملزمان کی قید میں تھا ،وکیل کا بیان تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے احکامات اورایس اپس پی شکارپور تنویر تنیو کی ہدایت پر لکھی غلام شاہ پولیس نے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے دھمیو برادری کے ایک سولہ ماہ کے بچے کو بازیاب کرالیا جسے پولیس نے فوری طور پر سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پیش کردیا عدالت عالیہ نے بچے کے والد شیر خان دھمیو کی درخواست پر بچہ اس کے حوالے کردیا شیر خان دھمیو کے وکیل شبیر احمد بوزدار نے میڈیا کو بتایا کہ بچے کو چار ماہ قبل اس کی ماں کے ساتھ دھمیو برادری سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے کاروکاری کے تنازعہ پر اغوا کرلیا تھا ملزمان نے خاتون کو تو قتل۔

(جاری ہے)

کردیا تھا مگر بچہ ان کی قید میں تھا جس پر بچے کے والد نیعدالت عالیہ میں پٹیشن دائر کی تھی جس پر گذشتہ سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے پولیس کو بچے کی بازیابی کے احکامات جاری کیے تھے جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے بچے کو بازیاب کرالیا اور آج اسے اسکے باپ کے حوالیکردیا گیاہے عدالت نے بچے کے باپ کوبھی ہدایت کی ہے کہ وہ شکارپور میں اپنی بیوی کے داخل مقدمے کی بھی پیروی کریں۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں