شکارپور پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 27 اگست 2021 00:17

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2021ء) شکارپور پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلیا ہے، اس سلسلے میں شکارپور پولیس کے مطابق ڈکھن پولیس نے چوری کے 02 مقدمات میں مطلوب اشتہاری شاہ علی ولد نیاز علی خروس کو گرفتار کرلیا ہے، لکھی گیٹ پولیس نے اغوا کے گناہ نمبر 94/2020 قلم 365B میں تھانے نیو فوجداری کو مطلوب مفرور نوشاد علی ولد محمد پریل انڑ کو گرفتار کرلیا ہے، چک پولیس نے موتمار دھمکیوں کے گناہ نمبر 94/2020 قلم 506/2،504PPC میں مطلوب مفرور عامر ولد فتاح عرف عبدالفتاح مہر کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ ماڑی پولیس نے راشد علی ولد خادم حسین بھنبھرو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد کر کے گناہ نمبر 26/2021 قلم 9B Narcotics داخل کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں