شکارپور :بروہی اور پھنور قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ جس کے نتیجے مین 4 افراد جاں بحق

ہفتہ 4 ستمبر 2021 23:50

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2021ء) سندھ میں قبیلائی تصادم تھم نہ سکے ٹاؤں مدئجین کے قریبن بروہی اور پھنور قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ جس کے نتیجے مین 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمینہوگیا جان بحق افراد کی شناخت منظور بروہی ، ابراھیم بروہی، ریاض بروہی اور شریف بروہی کے نام سے ہوئی ہے لاشوں کو ضروری کاروائی کے لئیٹاؤں اسپتال مدئجی منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق دونوں گروپوں مین فائرنگ دیرینہ دشمنی پر ہوئی ہے زخمی شخص تشویشناک حالت کے باعث لاڑکانہ ریفر کردیا گیا ہے مزید خون ریزی کو روکنے کے لئے پولیس نفری علائقے مین روانہ کردی گئی ہے آخری اطلاع تک نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی نہ کوئی مقدمہ درج ہوا۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں