صوبائی محتسب ریجنل آفیسر جیکب آباد کی جانب سے شکارپور ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیس میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 10 ستمبر 2021 19:38

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) صوبائی محتسب ریجنل آفیسر جیکب آباد کی جانب سے شکارپور ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیس میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب ریجنل آفیسر جیکب آباد زاہد حسین برڑو کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیس شکارپور میں ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے کھلی کچہری کی، کھلی کچہری میں انہوں نے ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل کیئے جس میں پینشن جی پی فنڈ اور ڈیٹا میں تبدیلی کے حوالے سے اکائونٹس جنرل کراچی سے بات کرکے ملازمین کے مسائل حل کیئے، اس موقعے پر صوبائی محتسب ریجنل آفیسر جیکب آباد نے ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر شکارپور اعجاز احمد کو ہدایات دیں کہ ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل کرکے ان کو ریلیف فراہم کیا جائے، اس موقع پر عبدالرشید جلبانی، سارنگ شیخ، حامد ابڑو، طفیل ابڑو، منظور احمد، عبدالستار، سجاد احمد، اعجاز پٹھان سمیت بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کرکے اپنے مسائل حل کرائے اور مطالبہ کیا کہ اس طرح کی کھلی کچہریاں منعقد ہوتی رہیں تاکہ ملازمین کے مسائل فوری حل ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں