پاکستان پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج، بائی پاس پر دھرنا دیا گیا

جمعہ 10 ستمبر 2021 20:17

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج، بائی پاس پر دھرنا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شکارپور کہ جانب سے وفاقی حکومت کی سندھ سے زیادتیوں کے خلاف ضلعی صدر میر عابد خان بھیو کی قیادت میں جیکب آباد شکارپور روڈ بائی پاس پر احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں پی پی پی کی ذیلی تنظیموں سمیت کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقعے پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے ضلعی صدر ایم این اے عابد خان بھیو، جنرل سیکریٹری ذوالفقار خان کماریو، سٹی صدر عقیل عباس سومرو اور دیگر نے کہا کہ وفاق کی پالیسی کے سبب سندھ کے 20 ہزار خاندان کا چولہا بجھایا گیا ہے اور 16 ہزار لوگوں کو ملازمتوں سے برطرف کیا گیا ہے، سندھ سے پانی، بجلی، گیس اور دیگر وسائل پر زیادتی کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاق کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی ہو رہی ہے جس وجہ سے لوگ دو وقت کی روٹی کے لیئے پریشان ہے، انہوں نے کہا کہ اگر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکم کیا تو اسلام آباد تک جائیں گے، انہوں نے کہا کہ وفاق این ایف سی کے تحت سندھ کو فنڈ نہیں دے رہا جس وجہ سے ترقیاتی کام متاثر ہوئے ہیں، اس موقعے پر آپا نگھت منگی، اے کے لاشاری اور دیگر نے خطاب کیا۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں