شکارپور پولیس کی کارروائیاں، 9ملزمان گرفتار، چرس برآمد

جمعہ 10 ستمبر 2021 21:01

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) شکارپور پولیس کی کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار، چرس برآمد، شکارپور پولیس کے مطابق لکھی گیٹ پولیس نے صابر ولد عبدالطیف چانڈیو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10 کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے، اسٹورٹ گنج پولیس نے زخمی کرنے اور گالیاں دینے کے الزام میں تھانے لوڈرا کو مطلوب صمد لوڈرو، نادر علی لوڈرو اور محمد آچر لوڈرو کو گرفتار کرلیا ہے، مدئجی پولیس نے علی اصغر بروہی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 03 کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے، گڑھی یاسین پولیس نے قتل کے ارادے اور ڈیوٹی اٹکا کے کیس میں مطلوب اشتہاری بشیر ولد یار محمد معرفانی کو گرفتار کرلیا ہے، گڑھی یاسین پولیس نے مطلوب نبی داد عرف نبن ولد عبدالمجید انڑ کو گرفتار کرلیا ہے، گڑھی یاسین پولیس نے مطلوب طفیل احمد ولد عطا محمد سومرو کو گرفتار کرلیا ہے، نیو فوجداری پولیس نے راشد ولد صاحب خان برڑو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 450 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں