شکارپور میں صوبائی وزیر اویس قادر شاہ اور معاون خصوصی حنا دستگیر 18 ستمبر کو کھلی کچہری منعقد کریں گی

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:45

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر براِ رانسپورٹ اویس قادر شاہ اور معاون خاص وزیراعلی سندہ حنا دستگیر 18 ستمبر کو ڈی سی آفیس شکارپور میں کھلی کچہری منعقد کریں گے، ڈپٹی کمشنر شکارپور کی طرف سے عوام کو کھلی کچہری میں شرکت کی اپیل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندہ حکومت کی جانب سے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے صوبے بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے اس سلسلے میں شکارپور میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاھ اور وزیراعلی سندہ کی معاون خصوصی میڈم حنا دستگیر ہفتہ 18 ستمبر صبح گیارہ بجے ڈی سی آفیس میں کھلی کچہری منعقد کریں گے اور عوام کے مسائل سنے جائیں گے اور حل کیئے جائیں گے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شکارپور نے ضلع بھر کے سرکاری ، نیم سرکاری اور این جی اوز کے آفسران کو کھلی کچہری میں شرکت کی ہدایت کی ہے اور عوام سے بھی شرکت کی اپیل کی ہے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں