محتسب اعلی سندھ اعجاز علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اکائونٹ آفیسر سکھر نے کھلی کچہری لگائی

جمعہ 24 ستمبر 2021 22:27

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) محتسب اعلی سندھ اعجاز علی خان اور اکائونٹنٹ جنرل سندھ سید سجاد حیدر کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ ریاض احمد صدیقی، ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر رب نواز سانڈانو اور ایڈیشنل اکائونٹ آفیسر سکھر نے خزانہ آفیس سکھر میں کھلی کچہیری منعقد کی، اس موقع پر محکمہ پولیس اور تعلیم کے ملازمین کی جانب سے درخواستیں دی گئی جس میں پولیس کے ملازم محمد اسماعیل کی پینشن کے مسئلے کو اسی وقت حل کرتے ہوئے ملازم کے اکائونٹ میں پینشن منتقل کی گئی جبکہ محکمہ تعلیم کی ملازم درخواست گزار مسمات ست بھری زوجہ محمد اقبال اعوان کی شکایت موقع پر ہی حل کی گئی، اس کے علاوہ پولیس کے ملازم درخواست گزار حشمت الرحمان کی شکایت پر محکمہ کے فوکل پرسن کو فون کرکے ملازم کے کاغذات کی جانچ پڑتال کرکے شکایت کو حل کرنے اور رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اکائونٹ آفیسر عبدالقادر شیخ، فہیم میمن، اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر سجاد احمد شیخ سمیت محکمہ کے دیگر افسران موجود تھے ۔ ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ ڈاکٹر ریاض احمد صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ محتسب اعلی سندھ اعجاز علی خان اور اکائونٹنٹ جنرل سندھ سید سجاد حیدر کی ہدایت پر ون ونڈو آپریشن کے توسط سے شکایتی ملازمین اور دیگر کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلی کچہیری کا انعقاد کیا گیا ہیجس سے ملازمین کی پینشن ، گریجویٹی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین اور بیواہوں کو ان کا حق دلانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے محکمہ خزانہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کررہا ہے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں