شکارپور،سندھی گلوکارجگرجلال ،بیٹے،بھتیجے اور3 ساتھیوں سمیت اغواء

مغویوں کی بازیابی کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اوراغواکاروں کی تلاش جاری ہے

پیر 19 اگست 2019 12:49

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) سندھی گلوکار جگر جلال سمیت 5 افراد کو اغوا کرلیا گیا،مغویوں میں گلوکارجگرجلال کابیٹا،بھتیجااور 3ساتھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سندھی گلوکارجگرجلال پروگرام میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ ڈائوکوں نے جگر جلال کو ساتھیوں سمیت اغوا کرلیا،مغویوں میں گلوکارجگر جلال کابیٹا،بھتیجااور 3ساتھی شامل ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکومغویوں کوکچے کے علاقے کی طرف لے گئے،مغویوں کی بازیابی کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اوراغواکاروں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں