سندھ کے معروف فنکار جگر جلال کو شکار پور میں 4 ساتھیوں سمیت اغوا کرلیا گیا

پیر 19 اگست 2019 17:45

سندھ کے معروف فنکار جگر جلال کو شکار پور میں 4 ساتھیوں سمیت اغوا کرلیا گیا
شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) سندھ کے معروف فنکار جگر جلال کو شکار پور میں 4 ساتھیوں سمیت اغوا کرلیا گیا، وہ کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں شادی کی ایک تقریب میں جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقامی فنکار جگر جلال کے علاوہ مغویوں میں جگر جلال کے بھائی، بھتیجے اور 2 شاگرد بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مغوی فنکار جگر جلال کی کار گڑھی تیغو سے ملی ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے کچے کے تمام علاقوں کی ناکہ بندی کر دی ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں