گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کا بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کا اجلاس

پیر 14 جون 2021 13:28

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2021ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کا بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ اجلاس وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر کی زیرصدارت  منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں  لاہور کالج ویمن یونیورسٹی لاہورپروفیسر ڈاکٹر فرح خان،  پنجاب یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر شاہدہ پروین  اورڈائریکٹر جنرل پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سلمان رضوی    بیرونی ممبران کی حیثیت سے شامل ہوئے جبکہ جامعہ ہذا کی طرف سے صدر شعبہ باٹنی  ڈاکٹر زریں فاطمہ رضوی ،انچارج ادارہ عربی و علومِ اسلامیہ ڈاکٹر سیدہ سعدیہ  ،  صدر شعبہ اُردو ڈاکٹر محمد افضال بٹ،  انچارج شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر یسین منیر،کنٹرولر امتحانات ملک گلشان اسلم  اور  ایڈیشنل رجسٹرار عطیہ الماس نے شرکت کی۔

بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے اجلاس میں اسلامیات اور اردو کے پی ایچ ڈی کے مقالہ جات عنوانات مع خاکہ جات منظور کیے  گئے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں