یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز کےوفد کاسٹی ماڈل ہائی سکول کا دورہ

پیر 23 مئی 2022 14:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز کےوفد نے سیالکوٹ کے چیئر مین سیالکوٹ چیمبر آف ایجوکیشن، اور یکساں قومی نصاب کونسل کے ممبر جاوید نور تامبرا سے ملاقات کے لیے سٹی ماڈل ہائی سکول کا دورہ کیا۔ وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز سعد حسین شیخ، پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سانسز تنویر منظور اور جہانزیب جیکب ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ میتھی میٹکس شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جاوید نور تامبرا نے کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب کا پروجیکٹ ملک کے لیے بڑا سود مند ہے اور اس کو جاری رکھنا ملکی و قومی مفاد کے لیے ازحد ضروری ہے۔ یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز کی ٹیم نے جاوید نور تامبرا کی گراں قدر تعلیمی خدمات کو سراہا اور یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز کو رواں سال ملنے والی زبردست کامیابیوں کا تذکرہ بھی کیا۔آخر پر جاوید نور تامبرا نے وفد کے ممبران کو نبی آخرالزمان حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر مبنی کتابیں بطورِ تحفہ عنایت کیں اور نبی کریمؐ کے اْسوہ حسنہ پر چلنے کی تلقین بھی کی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں