وزیراعظم نے تین نسلوں کا حساب دیدیا ، عمران خان کی حساب دینے کی باری آگئی ، خواجہ آصف
جس ترازو پر ہمیں تولا گیا اسی پیمانے پر دوسروں سے حساب لیں گے،بیویاں نان و نفقہ لیتی ہیں جن کی مطلقہ بیویاں لاکھوںکروڑوں دیتی وہ کہتے ہیں منی ٹریل نہیں زکوة کے پیسے کاحساب بھی لیں گے،بھاگنے نہیں دینگے، نوازشریف کی نااہلی بارے باتیں مفروضے ہیں،نئے وزیر اعظم کا آپشن دور دور تک نہیں،لیڈر لوٹے ہوتے ہیں عوام نہیں،عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا، سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 22 جولائی 2017 19:42
(جاری ہے)
خواجہ آصف نے کہا کہ ’وزیر اعظم نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، انہوں نے اپنی تین نسلوں کا دو بار سپریم کورٹ کے سامنے حساب دیا، عمران خان کی تلاشی کی باری اب شروع ہوئی ہے اور انہوں نے تلاشی شروع ہوتے ہی کہہ دیا کہ ان کے پاس حساب نہیں۔
‘انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف کی طرح عمران خان بھی اپنے والد کا حساب دے دیں، مجھ سے میرے والد کا بھی حساب لے لیں، الزام لگانے والوں کے دامن پر اگر دھبے ہوں تو وہ ان کو بھی واضح کریں۔‘خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’عمران خان عوام کو بتائیں کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ مطلقہ بیوی آپ کو کروڑوں روپے بھیج رہی ہے، 70 لاکھ ڈالر زکوٰة کا پیسا مسقط اور فرانس میں انویسٹ کیا ہوا ہے اس کا حساب دیں، یہ حساب مانگا جائے گا کہ عمران خان کے 3 ادارے کہیں منی لانڈرنگ کے لیے تو استعمال نہیں ہو رہی پی ٹی آئی کو فنڈ دینے والوں میں بھارتی صنعت کار متل کا داماد بھی شامل ہے، جبکہ عمران خان نے گھر کا قرضہ کیسے ادا کیا یہ آہستہ آہستہ پتا چلے گا۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہم احتساب سے بھاگنے والے عمران خان کو چھوڑیں گے نہیں، ان کا پیچھا کریں گے، انہیں شوکت خانم اور نمل کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے، نمل، شوکت خانم اور تحریک انصاف کو کون چندہ دیتا ہے تحقیق ہونی چاہیے، جبکہ انصاف کے جو تقاضے نواز شریف کے لیے ہیں وہی عمران خان کے لیے بھی ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کی تلاشی شروع ہوئی تو 20 سال کا رکارڈ نہیں ملا، انہوں نے 80 کی دہائی میں پاکستان میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا، اگر انہیں اتنے پیسے اپنے والد سے ملے ہیں تو اس کی وضاحت کریں۔‘وزیر اعظم کے نااہل ہونے سے متعلق سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ ’ہم سوچ بھی نہیں رہے کہ میاں صاحب نااہل ہوں گے، جبکہ نئے وزیر اعظم کا آپشن دور دور تک زیر غور نہیں، پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔‘خان 80،90کی دہائی میں ملک سے باہر مقیم تھے ،میرے خلاف 10ارب کادعویٰ کیاہواہے۔جاؤ عدالت میں اور میرے خلاف جودعویٰ کیاہے اس کی پیروی کرو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کومطلقہ بیویاں کروڑوں روپے بھیجتی ہیں۔حساب دیں مطلقہ بیویاں تونان نفقہ مانگتی ہیں۔عمران خان کوخیرات اور فطروں کے پیسوں کابھی حساب دیناہوگا۔یہ بھی حساب مانگا جائیگا کہ 3ادارے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال تو نہیں ہورہی خواجہ آصف نے کہاکہ شوکت خانم خیراتی ادارہ ہے۔عمران شوکت خانم یانمل اداروں کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کریں۔سیاسی پارٹی کوکتنی فنڈنگ کی جاتی ہی سیاست بڑابے رحم پیشہ ہے۔یہاں تولوگ کپڑے اتارلیتے ہیں۔7ملین ڈالرزکوت کاپیسا مسقط اور فرانس میں انویسٹ کیاحساب دیناہوگا۔عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم سے اپناکالا دھن سفید کیا۔ نوازشریف کی بیٹی، داماد بیٹے سب حساب دینے کیلئے پیش ہوئے۔وہ تو لوگوں کوخیرات کرتاہے۔ تمہیں لوگوں کے پیسے کاحساب دیناہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت تمام کیلئے انصاف کے تقاضے یکساں ہیں۔عمران خان ڈبل شاہ ہے۔حالات نے یہ سچ ثابت کردیاہے۔عمران خان کورقم ورثے میں ملی ہے تو والد کی جائیداد کابھی حساب دے۔کہ والد کی کتنی کمائی تھی عمران خان کوکرکٹ میں زیادہ کمائی ہوناشروع ہوئی توکھیلنا کیوں بند کردیا۔عمران خان نے گھرکاقرضہ کیسے اداکیایہ بھی آہستہ آہستہ پتاچل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم کاآپشن دور دور تک زیرغور نہیں۔ہم سوچ بھی نہیں رہے کہ وزیراعظم ناا ہل ہونگے،جوکٹھ پتلیاں ہیں ان کوعوام پہچانتی ہے۔پارٹی میں اگر کسی کوقیادت سے اختلاف ہے تویہ جمہوریت کاحسن ہے۔ ۔متعلقہ عنوان :
سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے قیدیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کام کا آغاز
سیالکوٹ میں بلدیاتی اداروں اور انتخابی طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے پروگرام کا دوسرامرحلہ کامیابی ..
ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا86واں یوم وفات 21اپریل کو منایا جا ئیگا
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے سمبڑیال میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے منصوبوں کا افتتاح کردیا
حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے لئے پر عزم ہے، صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندرحیات
سیالکوٹ، مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے اور بروقت ویکسین کروانے کے لیے ہدایات جاری
ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل سیالکوٹ کا ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں و اسیران کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو ..
جب تک خواتین کو انکا جائز مقام نہیں ملتا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا ،عرفان مفتی
سیالکوٹ، نماز جمعہ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے
ہیموفیلیا اور خون کی بیماری میں مبتلا 75 فیصد افراد کو اپنی بیماری کا علم ہی نہیں ہوتا ، دیا ویلفیئر ..
سی ای اومحکمہ ہیلتھ سیالکوٹ کا انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
پسرور،تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے سائیکل سوار جاں بحق جاں
سیالکوٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو