مسلم لیگ ن میں شمولیت کا کوئی ارداہ نہیں

مسلم لیگ ن کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے ،سیاسی خودکشی کا شوق نہیں ،فردوس عاشق اعوان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اپریل 2018 19:44

مسلم لیگ ن میں شمولیت کا کوئی ارداہ نہیں
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23اپریل 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نےمسلم لیگ ن میں شمولیت کی تردیدکر دی۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا کوئی ارداہ نہیں۔ مسلم لیگ ن کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے ،سیاسی خودکشی کا شوق نہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہوں ،میرا پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا کوئی ارداہ نہیں۔ مسلم لیگ ن کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے اور لوگ اس میں سے چھلانگیں لگا لگا کر باہر نکل رہے ہیں۔ مجھے سیاسی خودکشی کا شوق نہیں جو میں اس میں جا کر سوار ہو جاوں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ے ورکر ایسی افواہیں چھوڑنے سے باز رہیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں