تحریک انصاف زندہ دل اور انصاف پسند لوگوں کی جماعت ہے، چوہدری سرور

سیالکوٹ کی عوام کو سوچنا ہو گا کہ بتیس سال اقتدار کے مزے لینے والوں نے شہر اقبا ل کو کیا دیا ہے ،سوائے اپنی جیبو ں کے بھرنے انہوں نے کو ئی قابل ذکر کا م نہیں کیا،ملک میں حقیقی تبدیلی تحریک انصاف اورپارٹی قائد عمران خان ہی لائیں گے،وفاق سمت چاروں صوبوں میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی ، دوبرجی آرائیاں میں انتخابی مہم سے خطاب

پیر 25 جون 2018 23:03

تحریک انصاف زندہ دل اور انصاف پسند لوگوں کی جماعت ہے، چوہدری سرور
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماسینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا پاکستان تحریک انصاف زندہ دل اور انصاف پسند لوگوں کی جماعت ہے ، پاکستان کے باشعور عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انکے پاس قائد عمران خان جیسے عظیم لیڈر موجود ہے، انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کریگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوبرجی آرائیاں میں انتخابی مہم کے آغاز کی تقریب سے ورکرز سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر امیدوار ان قومی اسمبلی این اے 73عثما ن ڈار، امیدوار صوبا ئی اسمبلی مہر عاشق،چوہدری محمد اخلاق،سابق وزیر آزاد جموں و کشمیر صاحبزادہ حامد رضا و دیگر نے بھی خطا ب کیا۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی عوام کو سوچنا ہو گا کہ بتیس سال اقتدار کے مزے لینے والوں نے شہر اقبا ل کو کیا دیا ہے ،سوائے اپنی جیبو ں کے بھرنے انہوں نے کو ئی قابل ذکر کا م نہیں کیا،ملک میں حقیقی تبدیلی تحریک انصاف اورپارٹی قائد عمران خان ہی لائیں گے،وفاق سمت چاروں صوبوں میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی ، مذہب پرستوں اورقوم پرستوں نے دلفریب سیاسی نعروں کے ذریعے عوام کو ورغلاکر اقتدارکی منصب حاصل کرنے کے بعد عوام کوبھول کرلوٹ مارکا بازارگرم کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

کرپٹ عناصراورقومی وسائل کو لوٹنے والوں کے چہرے عوام میں بے نقاب ہوچکے ہیں ،خیبر پشتونخواحکومت عمران خان وژن اورنئے پاکستان کا رول ماڈل ہے، پی ٹی آئی ہی ملک سے معاشرتی برائیاں ،سماجی ناانصافی ،غربت و بدامنی کا خاتمہ کرکے سماجی انصاف ،باعزت روزگار ،امن وامان کی بحالی ،معاشی سرگرمیاںاورحقیقی جموریت کو بحال کرکے سیاسی لٹیروں اورکرپشن وکمیشن کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکردینگے ،سابق حکومتوں کے ممبران اسمبلی نے سرکاری املاک پر قبضہ گیری کرکے پلازے تعمیر کرکئے ،جبکہ عوام کو پینے کا صاف پانی ،معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیا ت تک میسر نہیں ،حکومتی دعوے اوروعدے صرف فائلوں ،اخباری بیانات تک محدود رہے ،لیکن عوام اب باشعورہوچکے ہیں اور وہ تبدیلی چاہتے ہیں اورنیا پاکستان کی بنیادرکھنے کے لئے قائدعمران خان اورتحریک انصاف کی رول ماڈل وژن کو کامیا بی سے ہمکنار بنانے کے لئے تحریک انصاف میںدرجوق درجوق شمولیت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی صدق دل سے خدمت ہما را اولین مشن ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے عوام کی فلاخ وبہبود کی خاطر خلو ص ونیت سے اپنی تمامتر شبانہ روز مخلصانہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گئے اورچیئر مین عمر ان خا ن کے گیا رہ نکات سے تبدیلی کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا کی مثالی و فلاحی مملکت بنائیں گئے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں