اُردو پوائنٹ پاکستان سیالکوٹسیالکوٹ کی خبریںپی ٹی آئی 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کو شکست دے گی، عمران خان کا سیالکوٹ ..

پی ٹی آئی 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کو شکست دے گی، عمران خان کا سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کو شکست دے گی اور قومی اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے حقیقی جمہوریت لائے گی۔

(خبر جاری ہے)

سیالکوٹ کے جناح سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد مقامی حکومتوں کا نیا نظام لائیں گے جس سے نیا پاکستان بنے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرپٹ مافیا کو شکست دینے کیلئے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔ پی ٹی آئی ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں حکومت ملی تو ہم اشیا کی قیمتوں میں کمی لائیں گے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

سیالکوٹ شہر کی مزید خبریں