پاکستان کی پارلیمانی جمہوریت میں عمران خان کی شکل میں ایک نیا سورج طلوع ہو رہا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ہفتہ 18 اگست 2018 23:41

پاکستان کی پارلیمانی جمہوریت میں عمران خان کی شکل میں ایک نیا سورج طلوع ہو رہا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
سیالکوٹ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان کی پارلیمانی جمہوریت میں عمران خان کی شکل میں ایک نیا سورج طلوع ہو رہا ہے جس کی روشنی لاقانونیت ، اقرباپروری ، قبضہ گروپ ، کمیشن مافیا ، تھانہ کچہری کلچر ، دہشت گردی نے عوام میں پایاجانے والا احساس محرومی اور گلے سڑے نظام کا خاتمہ ہو گا ۔ ترقی اور خوشحالی کے سب کے لئے یکساں مواقع ہوں گے اور ایک نئی خوشگوار صبح کے آغاز کے ساتھ پاکستان میں نئی قیادت نئی سوچ کے ساتھ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے عہدہ براء ہونے کے لئے پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار مقام دلوانے کے لئے پیش قدمی ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کے قومی اسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہونے کے موقع پرقوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ عمران خان کی قیادت میں قوم یکجا ہو کر درپیش چیلنجز سے عہدہ برا ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان قوم کو مایوس نہیں کریں گے اور کہا کہ اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت کے محاورہ سے آگے نکل کر جمہوری کلچر کو فروغ دینے کے لئے منفی سیاست کی تدفین کے لئے اپنا آئینی کردار ادا کرے اور پاکستان جدید جمہوری تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر اقوام عالم میں باوقار ہو سکتا ہے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں