سیالکوٹ وزیر آباد روڑ کی اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کیلئے قائم فنڈ میں 20 لاکھ کے روپے کا چیک پیش کر دیا گیا

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:30

سیالکوٹ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) چیئرمین اتحاد فائونڈر گروپ ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ و مرکزی رہنما یونائٹڈ بزنس گروپ پاکستان شیخ ریاض الدین نے کہا ہے سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت جو رفاہی و ترقیاتی کام کئے ہیں اس کی پورے ملک میں کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کنوینر سی ایس آر کمیٹی سیالکوٹ انٹر نیشنل ائر پورٹ غلام مصطفی چودھری کی طرف سے سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کے قائم مقام صدر وقاص اکرم اعوان کو سیالکوٹ وزیر آباد روڑ کی اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کیلئے قائم کئے گئے فنڈ میں 20 لاکھ کے روپے کا چیک پیش کرنے کے موقع پر کیا۔

نائب صدر سیالکوٹ چیمبر عامر حمید بھٹی، سابق چیئرمین سیال بابر اقبال، انجنیئر خاور انور خواجہ، گروپ سیکرٹری میاں محمد خلیل ڈائریکٹر سیال چودھری محمد اعجاز، میاں عتیق الرحمان، محمد اعجاز غوری اور منیجر تعلقات عامہ سیال عبدالشکور مرزا بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

شیخ ریاض الدین نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے صنعت کاروں کی فراخ دلی کا ہر جگہ بڑے احترام سے تذکرہ کیا جاتا ہے اور ان کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا جاتا ہے۔

غلام مصطفی چودھری نے کہا کہ سیال بورڈ آف ڈائریکٹران کی مہربانی سے سیالکوٹ چیمبر کی طرف سے سیالکوٹ وزیر آباد روڑ کی مرمت کے لیے قائم کئے گئے فنڈ میں سیال اپنا حصہ ڈال رہا ہے تاکہ گوجرانوالہ ، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین کی طرف سے وزیر آباد روڑ کے ذریعے سفر کرنے والے عام مسافروں اور سیالکوٹ ائرپورٹ پر آنے اور جانے والے مسافروںکی سفری مشکلات کم ہو سکیں۔

انجنیئر خاور انور خواجہ کا کہنا تھا کہ جو کام حکومت اور سرکاری محکموں کے کرنے والے وہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کر رہی ہے حالانکہ سیالکوٹ والے ملک بھر کے چھوٹے شہروں میں سب سے زیادہ ٹیکس حکومت کو دیتے ہیں مگر حکومتی محکمے یہاں کے مسائل حل میں لیت و لعل سے کام لیتے ہیں۔وقاص اکرم اعوان نے سیال کی طرف سے گراں قدر عطیہ دینے پر ڈائریکٹران سیال کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبہ قومی خدمت کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں