صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن کا نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد روڈ سیالکوٹ کا دورہ

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:30

سیالکوٹ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد روڈ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور سبزی و فروٹ منڈی کے داخلی راستے پر قائم تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ احمد سعیدمنج، محسن عتیق، امتیاز احمد، چودھری الیاس، میاں شکیل اور چودھری فہیم نواز کے علاوہ آڑھتیوں کے بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے کہاکہ آڑھتیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور منڈی میں ہر قسم کی ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی ریڑھی اور پھیری کے اسٹالز ہٹانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ سبزی و فروٹ منڈی کے آکشن یارڈز کو تجاوزات سے پاک کرکے باقاعدہ شیڈز تعمیر کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آڑھتیوں کے دکانوں کے سامنے صرف مالکان کے اسٹالز ہونگے اور کے علاوہ کسی قسم پھیری یا ریڑھی نہیں لگائے جائے گی ۔

انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے مقامی حکام کو تلقین کی کہ منڈی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ یہاں کام کرنے والوں کی صحت مند ماحول میسر آئے ۔ انہوں نے کہاکہ اقرباء پروری ، رشوت ستانی اور بدعنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور قانون کی بالادستی اور میرٹ کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا اور سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کی جائے گی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے آڑھتیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر موجود متعلقہ حکام کے ہدایت جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں