حکومت تعلیم ، صحت اور روزگار کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے بہترین اقدامات کر رہی ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اتوار 11 نومبر 2018 23:50

سیالکوٹ۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2018ء) حکومت عوام کے مفاد پر مبنی پالیسیوں پر عمل کر کے عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کر رہی ہے‘ پنجاب حکومت کو درپیش مشکلات اور مسائل کے باوجود عوامی فلاحی منصوبوں کا اجراء پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا عوام دوست ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ تعلیم ، صحت اور روزگار کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں‘ پاکستا ن تحریک انصاف کی حکومت کا مقصد عوام میں پائی جانے والی محرومیوں کو ختم کر کے قومی خوشحالی و ترقی کے تاریخی دور کا آغاز کرنا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی رہائش گاہ کوبے چک میں ملاقات کے لئے آئے وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بھرپور کام کر رہی ہے ۔پی ٹی آئی کرپشن ، لوٹ مار ، بد عنوانی کا خاتمہ کر قومی مسائل ختم کرے گی ۔

پاکستان کے عوام کو ایک صحت مند اور توانا پاکستان کی فراہمی ہمارا ایجنڈا ہے ۔ عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت تمام مسائل حل کرے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جب پاکستان میں عام آدمی کو تحفظ فراہم کیا جائے گا اور ان میں پائی جانے والی اضطرابی کیفیت ختم کی جائے گی تو خود بخود سرمایہ میں اضافہ اور ترقی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں