عاشق حلیہ بدل کر محبوب سے ملنے پہنچ گیا

پولیس نے چھترول کر کر کے محبت بھلا دی، عاشق نے ساری کہانی پولیس کو سنا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 نومبر 2018 18:59

عاشق حلیہ بدل کر محبوب سے ملنے پہنچ گیا
سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 نومبر 2018ء ) :پولیس کی چھترول نے عاشق کی محبت نکال دی،زار و قطار روتے ہوئے عاشق نے حلیہ بدل کر لڑکی سے ملنے کی وجہ بتا دی۔یوں تو محبت کا سلسلہ ایسا ہے کہ محب اپنے محبوب کے فراق میں ہر دم بے چین رہتا ہے اور کسی نہ کسی طرح ہجر کی یہ داستان ختم کرکے وصل کی نعمت سے بہرہ مند ہونا چاہتا ہے۔یہی ایک جذبہ ہے جس نے ہمارے سامنے ہیر رانجھا، سسی پنوں ، لیلیٰ مجنوں اور ایسی دیگر عشقیہ داستانوں کو جنم دیا ہے ۔

کبھی ایک وقت تھا کہ عاشق اپنے معشوق کے وصال میں ہر دم آہیں بھرتا اور اسی ہجر کی آگ میں جل جل کر مر جاتا تاہم جب سے دنیا جدید ہوئی ہے اور زندگی کے تمام تقاضے بدل گئے ہیں ویسے ہی انداز محبت میں بھی تبدیلی آئی ہے۔آج کل عاشق ،معشوق سے رابطہ کرنے کے لیے موبائل کا سہارا لیتے ہیں اور اگر محبوبہ کے پاس موبائل کی سہولت نہ ہو تو اسے خود وہ سہولت بھی مہیا کرواتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر اس سے بھی اطمینان تو عاشق بھیس بدل کر محبوبہ سے ملنے چلا جاتا ہے۔ایسا ہی کچھ سیالکوٹ کے نوجوان عاشق کے ساتھ ہوا ۔موصوف برقع پہن کر اپنی محبوبہ کو ملنے اسپتال پہنچے تو مشکوک چال دیکھ کر لڑکی کے گھر والوں نے دھر لیا۔برقع میں سے اچھا خاصا مرد نکلنے پر اسپتال سیکیورٹی والے گھبرا گئے تو پولیس کو بلا لیا۔پولیس نے اپنے روایتی انداز سے محبت بھری چھترول کی تو عاشق کو عشق معشوقی سب بھول گئی۔

پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیگم کو ملنے گیا تھا ،جب پولیس نے کہا کہ کیا اپنی بیگم کو ملنے کے لیے برقع کی ضرورت ہوتی ہے تو نوجوان نے انتہائی معصوم اندازمیں کہا کہ اس کے ماں باپ نہیں راضی ۔اس نے مزید بتایا کہ ابھی شادی نہیں ہوئی بلکہ شادی ہونے والی ہے۔یاد رہے کہ اس سارے معاملے میں پولیس کی چھترول کا اثر خاصا غالب رہا اور عاشق صاحب اس دوران زار و زار روتا بھی رہا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں