چین سےپاکستان آنے والے چار چینی باشندوں نے اسلام قبول کر لیا

چاروں چینی باشندوں کے اسلامی نام محمد ابوبکر،محمد عمر،محمد عثمان اور محمد علی رکھے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 11 دسمبر 2018 19:42

چین سےپاکستان آنے والے چار چینی باشندوں نے اسلام قبول کر لیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 دسمبر 2018ء ) :چینی باشندوں نے آزاد کشمیر کےسابق وزیرمذہبی امور صاحبزداہ حامد رضا کےہاتھوں پر اسلام قبول کرلیا۔چاروں چینی باشندوں کے اسلامی نام محمد ابوبکر،محمد عمر،محمد عثمان اور محمد علی رکھےگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی اقوام عالم میں ضرب المثل کی سی حیثیت رکھتی ہے۔دونوں ممالک میں محبت ، برابری اور باہمی عزت کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط ہوتا جارہا ہے۔

جب بھی پاک چین دوستی کی بات ہو تو کہا جاتا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے زیادہ اونچی اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔دونوں نہایت قریبی اور مضبوط سیاسی و معاشی تعلقات کے حوالے سے دنیا بھر میں جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ یہ تعلقات کوئی نئے نہیں بلکہ گزشتہ سات دہائیوں پر محیط ہیں اور ان کی جڑیں بہت گہری اور مضبوط ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چین دُکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔

دونوں ممالک کے حکمرانوں کے ساتھ عوام بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور دوستی کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم سی پیک کے آنے کے بعد اس دوستی کو ایک نئی جہت ملی ہے۔جس کے بعد عوام سے عوام کا رابطہ بڑھا ہے ،یہی وجہ ہے کہ چینی شہریوں اور پاکستانی شہریوں میں شادیوں کا رشتہ بھی پنپنے لگا ہے۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ چین سے آئے 4 چینی افراد پاکستان پہنچے تو انہیں یہاں کی ثقافت اور اسلامی رنگ ایسا بھایا کہ انہوں نے خود بھی اس رنگ میں رنگ جانے کا فیصلہ کرلیا ۔

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر چاروں چینی افراد نے اسلام قبول کرتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھ لیا۔چاروں افراد نے آزاد کشمیر کےسابق وزیرمذہبی امور صاحبزداہ حامد رضا کےہاتھوں پر اسلام قبول کرلیا۔چاروں چینی باشندوں کے اسلامی نام محمد ابوبکر،محمد عمر،محمد عثمان اور محمد علی رکھ گئے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں