معذور افراد کے سرکاری و نجی اداروں میں مختص کوٹہ پر مکمل عملد رآمد کو یقینی بنایا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 22:20

سیالکوٹ۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدرنے کہا ہے کہ معذور افراد کے سرکاری و نجی اداروں میں مختص کوٹہ پر مکمل عملد رآمد کو یقینی بنایا جائے گا ، ڈی سی آفس سمیت تمام سرکاری دفاتر میں معذور افراد کی سہولت میں ریمپ تعمیر کئے جائیں گے، اسپیشل افراد کیلئے فرینڈلی واش ورمزکی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، یہ بات انہو ں نے ڈسٹرکٹ ای ڈریسسل کمیٹی برائے معذور افرادسیالکوٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل منور حسین لنگڑیال، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زبیر احمد ملک،سوشل ویلفیئر آفیسر ز شریف گھمن، عدنان ملک ، اسماء احمد،انچارج اسپیشل ایجوکیشن جمیل باجوہ ، فوکل پرسن معذور افراد حافظ شاہد کے علاوہ معذور افراد کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے ڈی ڈی سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی کہ وہ لیبر ڈیپارٹمنٹ ، سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ضلعی افسران کی مدد سے ضلع سیالکوٹ میں واقع کارخانوں اور انڈسٹریل یونٹس میں کام کرنے والے معذور افراد کی فہرست تیار کریں تاکہ ان یونٹس میں کام کرنے والی لیبر میں شرح تناسب 3فیصد کے حساب سے معذور افراد کے کوٹہ پر عملدرآمد کروایا جاسکے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کی جائے پیدائش اور رہائش گاہ اقبال ؒ منرل کا دورہ کیا اور حکیم الامت کے زیر استعمال چیزوں کا جائزہ لیا ،اس موقع پر انچارج اقبال منزل ریاض نقوی نے علامہ محمد اقبالؒ کے زیر استعمال اور میوزیم میں رکھی ہوئی تصاویر اور چیزوں پر ڈی سی سیالکوٹ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں