سیالکوٹ میں پناہ گاہ کی منظوری وزیراعظم کے عوام دوست منشور کی تکمیل کی طرف قدم ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

منگل 18 دسمبر 2018 00:00

سیالکوٹ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں پناہ گاہ جیسے عظیم الشان منصوبہ کی منظوری دے کر سیالکوٹ کے بے سہارا لوگوں کے سر پر سائبان فراہم کر کے اپنے عوام دوست منشور کی تکمیل کی طرف قدم بڑھایا ہے ‘ ضلعی حکومت نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے ، بہت جلد وزیر اعظم عمران خان باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کوٹلی لوہاراں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس عظیم الشان فلاحی منصوبہ سے محفوظ پناہ گاہ میں شب بسری سے عوام کے اندر پایا جانے والا احساس محرومی ختم ہو گا۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں